شمالی کوریا کا وفدغیر معمولی دورے پرایران پہنچ گیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) شمالی کوریا کا ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کابینہ وزیر یون جونگ ہو کی قیادت میں تہران پہنچ گیا ہے ،پیانگ یانگ کے سرکاری ٹی وی کے اعلامیہ کے مطابق اس غیر معمولی دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دونوں کے ممالک کے مابین خفیہ فوجی تعلقات بھی قائم ہیں۔

اس اعلیٰ سطحی دورے کی قیادت غیر ملکی اقتصادی تعلقات کے وزیر یون جونگ ہو کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کے سی این اے کے مطابق انہوں نے روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے مابین مختلف میدانوں میں بڑھتے ہوئے تبادلے میں سرگرم کردار ادا کیا ہے اور اس ماہ کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کرنے والے ایک وفدکی قیادت بھی کی تھی۔جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا نے یوکرین جنگ کے لیے روس کو تقریباً سات ہزار کنٹینر بھیجے ہیں۔ یہ مبینہ طور پر شمالی کوریا کے مجوزہ جاسوس سیٹیلائٹ کے لیے ماسکو کی تکنیکی مدد کے بدلے میں بھیجے گئے ہیں۔شمالی کوریا اور روس دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں