دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کا رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو خط

جمعہ 17 مئی 2024 17:53

دنیا کے 13 ممالک   کے وزرائے خارجہ  کا  رفح پر   زمینی حملہ روکنے کے لئے    اسرائیل کو خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رفح پر اپنا زمینی حملہ روک دے اور فلسطینی آبادی تک مزید امداد پہنچانے کی اجازت دے۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے معروف روزنامے سائوتھ جرمن نیوز پیپر کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے علاوہ G7 ممالک کے دیگر تمام ارکان نے چار صفحات پر مشتمل اس خط پر گزشتہ بدھ کو دستخط کیے تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو بھیجے گئے خط میں، وزراء نے نیتن یاہو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں تباہ کن اور بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے خاتمے کے لیے تمام سرحدی گزرگاہوں کو کھول کر امدادی سامان کی فراہمی کے لیے کھولے، بشمول مصر کے ساتھ رفح کراسنگ، جو اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول ہے۔خط پر جن G7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے تھے ان میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے علاوہ آسٹریلیا، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن شامل ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں