بھارت سیاسی نظریے کی وجہ سے کشمیری حریت رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، رپورٹ

اتوار 19 مئی 2024 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) بھارت غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو ان کے سیاسی نظریے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت اپنے مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مخالفت کرنے پر حریت رہنمائوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر غیر قانونی طور پرنظربند کررکھاہے اور انہیں جموں وکشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نظربند کشمیری حریت رہنمائوں اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو نظربند کرنے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لے رہی ہے اور جدوجہد آزادی کو دبانے کے واحد مقصد سے انہیں مظالم کا نشانہ بنارہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت کے خلاف جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں