تھانہ کورال نے ملزم عتیق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2230گرام چرس بر آمد کرلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) تھانہ کررال نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کے دور ان ملزم عتیق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2230گرام چرس بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او کررال اے ایس پی زوہیب رانجھا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کررال اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2230 گرام چرس برآمد کرلی۔ملزم عتیق سکولز کالجزز میں منشیات سپلائی کرتا تھا ،ملزم عتیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں