ایپکا فیڈرل کیبنٹ کا اجلاس ،اپ گریڈیشن کا مسئلہ وعدے کے مطابق حل کر نے کا مطالبہ

پیر 20 ستمبر 2021 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا فیڈرل) کیبنٹ کا اجلاس ہوا۔ جسکی صدارت ایپکا فیڈرل کے صدر مقصود خٹک نے کی۔ اجلاس میں ایپکا فیڈرل کیبنٹ کے ممبرز یاسر اقبال،سید گلفراز حسین شاہ، چوہدری اشفاق،چوہدری فیض رسول شفقت،اسد زبیر خان،عمران رفیق،کے علاوہ دیگر کئی ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس کا ایجنڈا وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 44 فیصد اضافہ اور کئی وفاقی اداروں میں تاحال 25 فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی عدم ادائیگی تھا-اجلاس میں وفاقی ملازمین کی دیرینہ ایشوز اپ گریڈیشن،ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 44فیصد اضافہ کیساتھ ساتھ دیگر کئی ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسی ہفتے فیڈرل یونیورسیٹیز کوارڈینیشن کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائیگا جس میں تمام وفاقی جامعات کے ایسوسی ایشنز کے منتخب نمائندے مدعو کیے جائینگے اور اگلے ہفتے سے تمام وفاقی اداروں میں باقاعدہ کمپیئن چلائی جائیگی کہ وزیر اعظم صاحب نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونیوالے ایپکا کے احتجاج پر 3 وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کیا جاسکے لیکن تحریری معاہدہ کرنے کے باوجود مذکورہ کمیٹی وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ایک سال سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کئی وفاقی اداروں میں تاحال ملازمین 25 ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی سے محروم ہیں, وفاقی حکومت متعلقہ اداروں کے سربراہان کو فوری ادائیگی کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 44 فیصد اضافہ اس مہنگائی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اور وفاقی کابینہ اس اضافے کو بلا تاخیر اور بغیر کسی کٹ لگانے کے منظوری کے احکامات جاری کریں تاکہ ملازمیں کو کچھ تو ریلیف ملے۔

اپ گریڈیشن کے معاملے پر اب مجبورا تمام وفاقی ملازمین اجتماعی اور متفقہ طور اکتوبر کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر سے بھرپور اور پرامن اور تاریخی احتجاج کرینگے جس کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ یہ احتجاج اپگریڈیشن کے احکامات جاری ہونے تک جاری رہیگا۔ ایپکا تنظیم اس مرتبہ وفاقی حکومت اور بیوروکریسی کی باتوں اور زبانی کلامی تسلیوں میں نہیں آئیگا بلکہ عملی اقدام اٹھانے تک احتجاج جاری رکھا جائیگا۔ مزید ظلم اور ناانصافی کے یہ ضابطے ہم نہیں مانیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں