آئیسکو چیف نے ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کی

منگل 3 اپریل 2018 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کی۔ منیجر ایم اینڈ ٹی حمید اللہ خان نے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ایم اینڈ ٹی ڈائریکٹو ریٹ کی ٹیموں نے ڈیٹا ریٹریول کے ذریعے خراب اور سلو میٹروں سے 9 لاکھ 80 ہزار 5 سو 34 یونٹس اور دوران سائیڈ چیکنگ تمام سرکلوں سے خراب اور سلو میٹروں سے 18 لاکھ 22 ہزار 2 سو 12 یونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا۔

اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر سرویلنس مستجاب خان نے سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ماہ مارچ کے دوران مختلف ٹیرف کے 1128میٹروں کو چیک کیا جس میں سے 174 میٹروں کو خراب/سلو پایا گیا جس کی بنا پر ان صارفین کو 8 لاکھ 19 ہزار 4 سو 10 یونٹس چارج کئے گئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر دونوں ڈائریکٹوریٹ نی36 لاکھ 22 ہزار ایک سو 56 یونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا اور متعلقہ صارفین کو ان یونٹس کے بل چارج کر دیئے گئے۔

آئیسکو چیف نے دونوں ڈاریکٹوریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئیسکو بجلی چوری کے معاملے میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، آئیسکو ریجن میں چیک اینڈ بیلنس کے مربوط نظام سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ، آئیسکو چیف نے افسران کو ہدایات کی کہ اپنے اپنے دائرہ کار میں ٹیوب ویلز اور تمام ٹیرف کے میٹر ز کومرحلہ وار چیک کیا جائے،آئیسکو کی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کہیںبھی بجلی چوری پکڑے جانے کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کے میٹرز دوران وارانٹی بہت زیادہ تعداد میں خراب ہو رہے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے تا کہ انہیں بلیک لسٹ کیا جائے، آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ جن میٹرز کے گلاسزمدہم ہو چکے ہیںانہیں فوری طور پرتبدیل کیا جائے تا کہ 100 فیصد درست میٹر ریڈنگ کے معیار کو برقرا ر رکھا جا سکے جبکہ عارضی طور پر لگائے جانے والے کنکشنز کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔

آئیسکو چیف کو دوران میٹنگ بتایا گیا کہ ٹرانسفارمرز ریکلمیشن ورکشاپ واہ میں ماہ مارچ کے دوران 80 ٹرانسفارمرز کی مرمت کی گئی ۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ آئیسکو کے افسران و عملہ ایک ٹیم کی طرح ہیں جہاںقابل ، محنتی اور ایماندا ر افسران و عملہ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ آئیسکو ریجن میں جن فیڈرز کے لائن لاسز زیاد ہ ہیں ان پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ماضی کے مقابلے میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے رجحان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ آئیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف شرو ع کی جانے والی خصوصی مہم اور کارروائیاں ہیں۔

انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ۔ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کو ماہ اپریل کے لئے اہداف کا تعین کر تے ہوئے آئیسکو چیف نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ٹیرف کے حامل میٹروں کو مرحلہ وار چیک کیا جائے اور بجلی چوروں کے خلاف بلِاامتیاز کارروائیاں کی جائیں کیونکہ سسٹم سے صارفین کو دیئے جانے والے ایک ایک یونٹ کا حساب ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں