آغازحقو ق بلوچستان کی تمام 61شقوں پر بھی فوری طورپر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایاجائے، میرکبیراحمدمحمدشہی

پیر 16 جولائی 2018 23:19

اسلام آباد /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ میری سینیٹ میںآغازحقوق بلوچستان سے متعلق متفقہ قرار دادپرصحیح معنوں میں نفاذ کیلئے منظور کی گئی ہے قرارد اد کے مطابق وفاق میں بلوچستان کاکوٹہ چھ فیصد ہے وفاقی محکموں میںصوبے کی کل آسامیوں کی تعداد 13046بنتی ہے جس میں 4097اسامیاں خالی ہیں سینیٹ نے وفاقی سیکرٹریٹ کو ان اسامیوں پرجلد بھرتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ آغازحقو ق بلوچستان کی تمام 61شقوں پر بھی فوری طورپر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں