یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور عالمی ادارہ برائے خوراک نے ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کیلئے گھریلو باغبانی پر کام شروع کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت(ایف اے او) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کیلئے گھریلو باغبانی متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا۔یہ اقدام مہاجرین کوکچن گارڈن قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گاجس سے انہیں اقتصادی سرگرمیوں کے موقع ملیں گے ۔

اس کے علاوہ انہیں خوراک کے تحفظ میں مدد ملے گی اور غذائیت میں بہتری آئیگی۔پاکستان میں ایف اے او کی سربراہ مینا دولت شاہی نے اس اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت افغان مہاجرین اور انکے خاندانوں کیلئے فوڈ سیکورٹی اور انکے آمدن میں اضافے کیلئے یو این ایچ سی آر کیساتھ مل کر کام کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پسماندہ لوگوں کی ذنگیوں میں تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے افغان مہاجرین کیلئے پائیدار زرائع معاش کی تعمیر کیلئے یو این ایچ سی آر اور ایف اے او کے مابین اشتراک کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے او مختلٖف اضلاع میں کچن گارڈن کے قیام میں افغام مہاجرین کی مدد ۔آلات ، بیج، اریگیشن کٹس اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے یو این ایچ سی آر کو مشاورت فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں افغان مہاجرین کو تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔بلوچستان میں یو این ایچ سی آر مشن کے سربراہ مارین کا کہنا ہے کہ یہ تو ایف اے او اور یو این ایچ سی آر کے مابین تعاون کی شروعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں