برطانوی ہائی کمشنر نے چیونگ ساوتھ ایشیاء جرنلزم پروگرام فیلو شپ کیلئے پاکستانی صحافیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) برطانوی ہائی کمشنر نے چیونگ ساوتھ ایشیاء جرنلزم پروگرام(ایس اے جے پی)فیلو شپ کیلئے پاکستانی صحافیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔خواہشمند صحافی 10اکتوبر تک درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو برطانوی ہائی کمیشن ی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیونگ ایس اے جے پی کا مقصد پاکستان،بھارت،سری لنکا،مالدیپ اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مڈ کیرئر صحافیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے اس پروگرام کو زندگی میں مثبت تبدیلی لانے والا تجربہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں