سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی لاپرواہی ، اسلام آباد کے پارک خستہ حالی کا شکا ر

دارلحکومت کے شہری کھیل کود کے لیئے نجی پارکوں کا رخ کرنے پر مجبور ، نجی پارک مالکان نے من پسند قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں ،متعددسیکٹرز کے پارکوں کے انٹری گیٹ ،جنگلے اور جھولے تک غائب کر دیئے گئے

منگل 25 ستمبر 2018 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن(ایم سی آئی) کی کاہلی اور لاپرواہی کے باعث اسلام آباد کے پارکوں کی حالت نہایت خستہ حال ہوچکی ہے ۔متعلقہ اداروں کی لاپرواہی کے باعث وفاقی دارلحکومت کے شہری غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیل کود کے لیئے نجی پارکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیںاسی وجہ سے نجی پارک مالکان نے من پسند قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں ہیں۔

جبکہ متعددسیکٹرز کے پارکوں کے انٹری گیٹ ،جنگلے اور جھولے تک غائب کر دیئے گئے ہیں جبکہ بچوں کیلئے لگائے جانے والے پلے رنگ ، سلائیڈنگ رنگ اور جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ اور زنگ آلودہ ہو چکے ہیں ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ (سی ڈی اے ) ہیڈ آفس کے پڑوس میں واقع جی سکس اور جی سیون کے پارکوںکے ساتھ ساتھ جی ایٹ جی ٹین جی الیون سمیت دیگر سیکٹرز میں شام ہوتے ہی لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے نشئی،اوباش ،چور ،ڈکیت سمیت دیگر جرائم پیشا ملزمان پارکوں کو اپنی پناہ گاہ بناتے ہیںپارک سیکٹرز میں ہونے کے باعث سکیورٹی نہیں ہوتی جونشئی،سٹے باز ور چور ،ڈکیتوں کے لئیے پناہ کی کامل جگہ بن جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن(ایم سی آئی) اور وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے زیراہتمام وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی سہولت اور سیروتفریع کے لیے بنائے گئے پارکس انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث تباہ حال اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ،بشتر پارکس کے انٹری گیٹ اور جنگلے نشئی اور جواری چوری کر کے لے گئے ہیں متعدد پارکس میں بچوں کو تفریح فراہمکرنے کیلیے لگائے جانیوالے پلے رنگ ، سلایئڈنگ رنگ اور جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورزنگ آلودہ ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں کی طرح سی ڈی اے ہیڈ آف کے بغل میں واقع سیکٹر جی 6اور جی 7کے بیشتر پارکوں کی حالت زار بھی انتظامیہ کا مذاق اُڑا رہی ہے پارکس کے اندرلگائے جانے والے جھولے ، سلائیڈنگ ٹوٹ پھوٹ اور زنگ آلودہ ہوچکے ہیں انٹری گیٹ ،جنگلے اور لائٹس کے پول اکھڑچکے ہیں جن کی وجہ سے رات ہوتے ہی اندھیرا چھاجانے کے باعث جوائری ، نشئی ان پارکوں کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں جبکہ راہ گیروں کو لوٹنے والے رات ہوتے ان پارکوں میں پڑائو ڈالتے ہیں نشئی اور جواریوں کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں ، شہریوں نے جناح سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث پارکس خستہ حال اور تباہ وبرباد ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی سیروتفریح اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اہل علاقہ نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ پارکس کی حالت زار پر توجہ دیں اور ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں۔

کیونکہ پارکوں میں جواروں اور نشئی لوگوں کی کثرت سے کم سن بچوں پر بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں شہریوں نے متعلقہ احکام سے اس صورت حال کا نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پارکس عرفان نیازی اور رشوان شمشاد سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں کے ساتھ پارکس وغیرہ کی دیکھ بھال کریں اور انہیں صاف رکھیں اور اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ ان پارکوں میں نہ پھینکیں سی ڈی اے جب بھی ان پارکس کی مرمت کرتی ہے تو مقامی لوگ کچھ عرصے بعد ہی پارک کو دوبارہ ویسے ہی خراب کردیتے ہیں اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول اور ان پارکس وغیرہ کو صاف ستھرا رکھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں