اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان

پیر 15 اکتوبر 2018 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل ہوگا ، بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی جاسکتی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 200 سے 400 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گاماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کم سے کم اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اس سے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا تین مرتبہ اجلاس ہوچکا ہے مگر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تھاای سی سی اجلاس میں توانائی بجلی کے بلوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان خسارے میں جانیوالی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ اجلا س کو پیش کریں گے اجلاس میں ایل این جی اور قدرتی گیس کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر بھی غور کیا جائے گاآئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض کے حصول کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کررکھی ہے ۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں