سعودی صحافی لاپتہ ،ْ ہمیں معلوم ہے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ،ْ بہتر ہے نتائج کا انتظار کیا جائے ،ْ

پاکستان پاکستان کے سعودی عرب اور ترکی دونوں ے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، امید ہے دونوں برادر ممالک معاملے کو مل کر حل کریں گے ،ْترجمان دفتر خارجہ

پیر 15 اکتوبر 2018 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان نے سعودی صحافی عدنان خشوگی کے لاپتہ کے معاملہ پر کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے ،ْمعاملے کی تحقیقات جاری ہیں ،ْبہتر ہے نتائج کا انتظار کیا جائے ،ْپاکستان کے سعودی عرب اور ترکی دونوں ے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، امید ہے دونوں برادر ممالک معاملے کو مل کر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کی جانب سے سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق سوال پر بتایا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس معاملے پرتحقیقات ہو رہی ہے اور یہ بات مناسب ہوگی کہ اس ضمن میں ہونے والی تحقیقات کا انتظارکیا جائے۔ ترجمان نے اس معاملے میں سعودی عرب اور ترکی مشترکہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکی دونوں کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان کو امید ہے کہ دونوں برادر ممالک اس معاملے کو مل کر حل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں