پو لیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار خاتون ملزمہ ڈاکٹر شہلا رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

منگل 23 اکتوبر 2018 18:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سول جج ثاقب نثار نے پو لیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار خاتون ملزمہ ڈاکٹر شہلا رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔منگل کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر پولیس اہلکار کے وکیل شہزاد مشہدی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے پولیس اہلکارکو گاڑی کے نیچے دینے کی کوشش کی اور ملزمہ کی جانب سے انتہائی غیر اخلاقی اور نازیبا زبان استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شبیر تنولی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگزر سے کام لیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی، لہذا ملزمہ کی درخواست ضمانت کو مسترد کیا جائے۔سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ میری موکلہ اپنی رویے پر نادم ہیں، ڈاکٹر شہلا بیمار ہیں ، عدالت ڈاکٹر شہل رضا کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ جس بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں