تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے ،ْارشدداد

منگل 23 اکتوبر 2018 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، تحریک انصاف قرآن و سنت کی ترویج واشاعت میں علماء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے اس حوالے علماء کرام کی معاونت و رہنمائی کے خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو علماء کرام کے وفد کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے ارشد داد کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک بھر میں علماء کرام کو منظم اور متحرک کرنے کے حوالے سے امور اور پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد نے کہا کہ علماء ہمارے قومی وجود کا نہایت اہم حصہ ہیں، تحریک پاکستان سے لیکر آج تک تاریخ کے ہر موڑ پر علماء نے قومی زندگی میں متحرک کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قرآن و سنت کی ترویج واشاعت میں اپنے علماء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے۔ اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں علماء کرام کی معاونت و رہنمائی کے خواہاں ہیں۔ ارشد داد نے کہا کہ دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ علمائے کرام کی مشاورت سے مدارس کے نظام میں اصلاحات کا جامع منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں علماء کرام کو سیاسی طور پر متحرک اور منظم کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں