عالمی رحمت للعالمین کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) ہو گا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے

منگل 20 نومبر 2018 18:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) دو روزہ عالمی رحمت للعالمین کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) بدھ کو ہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس نشست کے مہمان خصوصی ہوں گے۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق کانفرنس صبح 10 بجے کنونشن سنٹر میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

تلاوت اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری خطبہ استقبالیہ دیں گے جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ اختتامی سیشن سے صدر مملکت قومی اور علاقائی زبانوں میں لکھی گئی کتب سیرت، کتب نعت اور مقالات سیرت میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعام و اکرام سے نوازیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں