موجودو موسم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے بہترین ہے ،ڈاکٹر رانا صفدر

ایسے علاقے جہاں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، کوآرڈنیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو

منگل 11 دسمبر 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) کوآرڈنیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ موجودو موسم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے بہترین ہے ، ایسے علاقے جہاں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں کوآرڈنیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ موجودو موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بہترین ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کی پوری کوشش ہے کہ پولیو وائرس کو پولیو مہم کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردے۔

انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھرمیں اس بات کو یقینی بنایاہے کہ بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلائے تاکہ وائرس سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو اس مہم سے پہلے بھی قطرے پلائے گئے ہیں وہ اس مہم میں پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے ایسے علاقے جہاں پر بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں پر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں