پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دونوں ممالک میں رابطوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 21:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دونوں ممالک میں رابطوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رو زمیری پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، بہت سارے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی کمپنی ایگزن موبل کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں