میثاق معیشت کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے‘وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر

پیر 17 دسمبر 2018 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور حماد اظہر نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے‘ ملکی معاشی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو ہو چکی ہے اس لئے ایجنڈے پر موجود اس حوالے سے زیر قاعدہ 259 کی تحریک کو نمٹا دیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے بہت سے ممبران نے اس میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے بھی اس پر بات کی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وزیر خزانہ سے میری بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میثاق معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوگی اس لئے اس کو چلنے دیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میثاق معیشت کو اس سے منسلک نہ کیا جائے۔ اگر میثاق معیشت پر اتفاق رائے ہو جاتی ہے تو اس کے لئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ معاشی صورتحال پر بات ہو چکی ہے۔ میثاق معیشت پر کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ معاشی صورتحال پر قرارداد کو نمٹا دیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں