نیوٹیک ڈونرز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پانچ سنٹرز آف ایکسیلینس بنائے گا ، حکام

منگل 18 دسمبر 2018 20:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) ڈونرز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پانچ سنٹرز آف ایکسیلینس بنائے گا، ایک سنٹر اسلام آباد جبکہ دیگر چار صوبائی دارالحکومتوں میں بنائے جائیں گے۔ منگل کو نیوٹیک حکام نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیوٹیک دو سنٹرز آف ایکسیلینس نیشنل ٹریننگ بیورو اور نیشنل سکل یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی بنائے گی۔

(جاری ہے)

ان سنٹرز کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ترک ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے مہمان نوازی اور تعمیرات کے شعبوں میں سنٹر آف ایکسیلینس نیشنل سکل یونیورسٹی میں قائم جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی جاب مارکیٹ میں بھاری مشینری آپریٹرز کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ملک کے 13 اضلاع میں تکنیکی تربیت کی سہولیات قائم کرنے کیلئے پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی ابھی تک انتظار کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں