شاہراہوں کو جدید اور مارڈرن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے بارے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،

جواد رفیق ملک ن موجودہ شاہراہوں کو اپ گریڈ کرکے ان پر انفارمیشن ٹرانسپوٹریشن سسٹم کو روشناس اور ٹیکنالوجی کی تنصیبات کا عمل لاہور عبدالحکیم موٹروی(M-3) پر نصب کر دیا گیا ہے، ٹریفک کے حادثات پر کنٹرول پانا سہل آسان ہوجائے گا،چیئرمین این ایچ اے

بدھ 16 جنوری 2019 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) شاہراہوں کو جدید اور مارڈرن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں او رموجودہ شاہراہوں کو اپ گریڈ کرکے ان پر انفارمیشن ٹرانسپوٹریشن سسٹم کو روشناس اور ٹیکنالوجی کی تنصیبات کا عمل لاہور۔عبدالحکیم موٹروی(M-3) پر نصب کر دیا گیا ہے،جس سے ٹریفک کے حادثات پر کنٹرول پانا سہل آسان ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مجاز اعلی افسران اور موٹروے نیٹ ورک کے انتظامی سربراہان سے ایک اعلی سطحی اجلاس سے صدارتی کلمات میں کیا۔اس موقع پر عبدالباسط کنسلٹنٹ اور چائنہ ریلوے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی جی یانگ نے آئی ٹی ایس کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیاکہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے اگلے ماہ کے وسط تک حتی الوسعٰ ٹریفک کیلئے کھولنے کے اقدامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔لاہور۔عبدلحکیم موٹروے پروجیکٹ سٹیٹ آف آرٹ کے منصوبے سے مزین کردیا گیا ہے اور تمام تر انتظامات کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک کردیا گیا ہے۔ایمرجنسی صورت حال سے نبرآزما،ٹریفک حادثات کی روک تھام پر قابو پانا،لائن مارکنگ،ڈیجیٹل ایل ای ڈی سکرین کی تنصیبات،الیکٹرنک ٹال سسٹم ،ماڈرن ،کشادہ اور آرام دہ سروس ایریازکو اچھے خطوط پر چلانے اور اس کے نظم ونسق کے انتظامات کی کیمروں کی ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے سیکشن پر کم سے کم افرادی قوت کی شمولیت سے گریزاں پالیسی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے اور تمام تر نظم ونسق کو ڈیجیٹل کنٹرول سسٹم اور کنٹرول روم ،الیکٹرانک وزن کرنے والے کانٹے جیسے نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔جبکہ ٹریفک کی رفتار پر قابو پانے کیلئے کیمروں کے ذریعے کنٹرولنگ سسٹم روشناس کیا گیا اور خلاف ورزی کے حامل گاڑیوں کو موٹروے سے باہر نہیں نکال سکیں گے۔تمام گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے نمبرز پلیٹ تک کو آن کیمرہ ریکارڈ کیاجائے گا۔مزید بتایا گیاکہ فائبر آپٹکس سسٹم کی انسٹالیشن بھی کی گئی ہے اور مستقل قریب میں وی ٹو وی مانیٹرنگ کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں