فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال،حکومتِ پاکستان کے مابین مفاہمت پر دستخط

فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال ،حکومتِ پاکستان مریضوں کو مدد فراہم کریں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال نے جنوری 2019ء میں مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت فائزر پاکستان اور پاکستان بیت المال کینسر اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو مدد فراہم کریں گے جو پاکستان بھر میں روایتی طریقہ علاج سے محروم ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ مفاہمت پر دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

یہ شراکت داری فائزر کی جانب سے شروع کئے گئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام ’’مسیحا‘‘ کا حصہ ہے جو فائزر کے انتہائی نگہداشت اور کینسر کی ادویات تک وسیع رسائی کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔ فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر سید وجیہہ نے مفاہمت کی دستخطوں کی تقریب میں اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم پاکستان بیت المال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام میں اہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مفاہمت عوامی صحت کے شعبہ میں ان دو اداروں کے مابین ان مریضوں کے لئے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے جنہیں اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر اون عباس بپی نے معاشرے کی بہتری، بالخصوص ان مستحق مریضوں کیلئے جن کے پاس ان ادویات کی خریداری کیلئے کوئی مالی مدد نہیں ہے، اس شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی مقصد پاکستان بھر میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے طبی معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں