پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایت کی روشنی میں سیکٹر ڈی 17میں دودھ دہی، گوشت اور پھل و سبزی فروشوں کی دکانوں کی چیکنگ، متعدد دکانداروں کے چالان

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایت کی روشنی میں سیکٹر ڈی 17میں دودھ دہی، گوشت اور پھل و سبزی فروشوں کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کے دوران دکانداروں کے چالان کر دیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر سرکل نے ڈی۔17سیکٹر میں متعدد بیکریوں پھل، سبزی اور گوشت کی دکانوں پر نخنامے چیک کئے اور خلاف ورزی پر مذکورہ دکانداروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے، یہ کارروائی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج عوامی شکایات کی روشنی میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں