کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں صفائی کا عمل جاری ہے، عمر رندھاوا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر عمر رندھاوا نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں صفائی کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی جانب سے سید پور ویلج کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں سید پور ویلج میں ندی کی صفائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کمپین کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں