سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 10 مئی 2024 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی، جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17 مئی تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، سری لنکا، افغانستان اور کرغزستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز 28 سے 30 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 26 مئی کو پاکستان پہنچیں گے اور 27 مئی کو پریکٹس کرے گی ۔تین میچز کی سیریز 28 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی ارجنٹائن کوچ روبن تربیت دے رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ پاکستانی کوچز سعید احمد، احسان اقبال اور محمداسماعیل تربیت دے رہے ہیں۔تربیت کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سعید احمد نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے جونیئر ٹیم کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں