اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کی عبوری ضمانت منظور کر لی

پیر 22 اپریل 2019 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ نیب نے ملزم کو (آج ) طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے کل طلب کر رکھا ہے۔ خدشہ ہے نیب پیشی کے دوران گرفتار کرلے گا۔ نیب کو پیشی کے دوران گرفتاری سے روکا جائے۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں چیئرمین نیب اور کیس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم پر11 آرمڈ وہیکلز منگوانے کے بعد گاڑیوں پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی جعلی بینک اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کا الزام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں