نیب نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بدعنوان افسران کے خلاف شکایت کی تصدیق کر لی

جمعہ 24 مئی 2019 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بدعنوان افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف شکایت کی تصدیق کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کے بدعنوان افسران نے اختیارات سے تجاوز کیا اور غیر قانونی طور پر ڈینم انٹرنیشنل اور آغا سٹیل مل تک گیس پائپ لائن فراہم کی جس سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد ذمہ داران افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں