جمیعت علماء اسلام (ف) کی مجلس شوری کا اجلاس،ملک کی موجودہ صورتحال، آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے

بدھ 19 جون 2019 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کی مجلس شوری کا اجلاس قائد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت بدھ کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد، وفاقی دارالحکومت کی طرف ملین مارچ اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی ایف مولانا عبدالغفور حیدری سمیت شوریٰ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مسجد فاروق اعظم سیکٹر آئی نائن فور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اور تاریخ نوازشریف کی مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔ اے پی سی میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے فیصلوں کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں