قومی اسمبلی میں بجٹ پر 55 گھنٹے بحث ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، ایوان کے 224 اراکین نے اس میں حصہ لیا

منگل 25 جون 2019 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر 55 گھنٹے بحث ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ ایوان کے 224 اراکین نے اس میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث اختتام پذیر ہوگئی۔ 224ارکان اسمبلی نے بجٹ پر اظہار خیال کیا۔ بجٹ پر 55 گھنٹے بحث ہوئی یہ ریکارڈ ہے۔ قواعد کے مطابق 40 گھنٹے لازمی ہیں جبکہ 15 گھنٹے زیادہ بحث ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں