لله*دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے دفن کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ، بلاول بھٹو کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

x اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے ۔ دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے دفن کرنے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں ہسپتال پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے انسانیت دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ ڈئی آئی خان میں دہشتگردوں کے خودکش دھماکے کی پیپلزپارٹی شدید مذمت کرتی ہے ۔ دہشتگردوں کے خاتمے کے علاوہ اور کوئی دوسرا حل موجود نہیں ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں