صحت سہولت پروگرام/ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے منصوبے کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بجھوادیا

پیر 14 اکتوبر 2019 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ملک بھر میں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر صحت سہولت پروگرام/ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے 31935.005 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے حتمی منظوری کے لئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو بجھوادیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولیات کے پیش نظر 2 منصوبے بڑے منصوبے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پاورٹی کے اجلاس میں پیش کیے جس میں پہلا منصوبہ صحت سہولت پروگرام / پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 31935.005 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دوسرا منصوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محفوظ انتقال خون کا منصوبہ ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 478.383 ملین روپے لگایا گیا ہے، اس منصوبے کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں