ضلعی انتظامیہ کا پشاور موڑ کی گوشت، سبزی اور پھلوں کی دکانوں کا معائنہ، ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم شکایات ڈلیوری یونٹ پر درج شکایات کی روشنی میں پشاور موڑ کی گوشت، سبزی اور پھلوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے، متعدد دکانداروں کو نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایت پر وزیراعظم شکایت ڈلیوری یونٹ پر موصولہ شہریوں کی شکایات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے پشاور موڑ میں دکانوں کا معائنہ کیا اور نرخنامے چیک کئے۔

گوشت، سبزی، پھلوں اور دیگر دکانداروں کے نرخنامے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بھاری جرمانے کئے گئے۔ اس دوران سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء نہ بیچنے والوں کو بھی جرمانے کئے گئے جبکہ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا اور دکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آوایزں کرنے اور پلاسٹک بیگز پر پابندی پر مکمل اور من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں