سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز 8 کمرشل پلاٹ نیلام

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر میں منعقدہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی 3 روزہ نیلامی کے دوسرے روز اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹروں میں واقع 08 کمرشل پلاٹ نیلام کر دیئے گئے جن کی مالیت تقریباً 2.815 بلین روپے ہے۔ نیلامی 24 اکتوبر کو بھی جاری رہے گی۔ جس میں باقی ماندہ کمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔

نیلامی کے دوسرے روز بھی لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی پسند کے پلاٹ بولی لگا کر حاصل کئے۔پلاٹوں کی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

دو دن کی نیلامی میں اب تک 3.512 بلین کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ نیلام کیے گئے۔تین روزہ نیلامی کے دوسرے روز نیلام کیے جانے والے کمرشل پلاٹوں میں جی نائن مرکز کے پلاٹ نمبر 40-B، سائز 733.33 مربع گز کی بولی 500,000 روپے فی مربع گز جبکہ پلاٹ نمبر31-B، سائز205.55 مربع گز کی بولی1,170,000 روپے فی مربع گز، مرکز جی ٹین کے پلاٹ نمبر23-B، سائز 333.33 مربع گز کی بولی1,050,000 روپے فی مربع گز، مرکز D-12 کے پلاٹ نمبر13، سائز711.11 مربع گز کی بولی530,000 روپے فی مربع گزاور پلاٹ نمبر13-A، سائز 711.11 مربع گز کی بولی 480,000 روپے فی مربع گز جبکہ آئی ایٹ مرکز کے کمرشل پلاٹ نمبر27سائز1111.11مربع گز کی بولی805,000 روپے فی مربع گز لگائی گئی۔

اسی طرح سیکٹر I-11/2 میں ٹمبر کاپلاٹ نمبر10 سائز1066.66مربع گز کی بولی 122,000 روپے فی مربع گزاور پارک انکلیو کے پلاٹ نمبر2 3،سائز266.66مربع گز کی بولی431,000 روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔ تین روزہ نیلامی کے دوسرے دن بھی بڑی تعداد میں پلاٹوں کی زیادہ سے زیادہ بولی پر فروخت ہونا شہریوں کی طرف سے ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سی ڈی اے نے کا میاب بولی دہندگان کو ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کرنے پر سراہا ہے۔ آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی جمعرات24اکتوبر کے روز بھی جاری رہے گی جس میں کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں