سی ڈی اے ماسٹر پلان سماعت ؛معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو ارسال

بدھ 13 نومبر 2019 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) سپریم کورٹ میں سی ڈی اے ماسٹر پلان سے متعلق زیر سماعت معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیج دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس منصور علیشاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ تعمیرات پر پابندی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے معاملہ پر دو رکنی بینچ پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے لارجر بینچ کے قیام کا فیصلہ احسن ہوگا جسٹس منصور علی شاہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوارہے ہیں ان سے معاملہ کی سنگینی بابت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی جائیگی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں