توانائی کے متبادل ذرائع سے کلین اینڈ گرین توانائی حاصل ہو گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار متبادل توانائی کے 11 منصوبوں پر دستخط ہوئے، ان منصوبوں سے 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی اور سالانہ 2 ارب یونٹ سے زائد بجلی حاصل ہو گی

متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالجبار کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ (اے ای ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے کلین اینڈ گرین توانائی حاصل ہو گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار متبادل توانائی کے 11 منصوبوں پر دستخط ہوئے، ان منصوبوں سے 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی اور سالانہ 2 ارب یونٹ سے زائد بجلی حاصل ہو گی۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے تاکہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرکے شہریوں کو کلین اینڈ گرین توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے نہ صرف توانائی کی پیداوار بڑھے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے ای ڈی بی حکومت کے ساتھ مل کر متبادل توانائی کے ذرائع کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس حوالہ سے نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مزید منصوبوں پر بھی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے 11 منصوبوں سے 80کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی اور سالانہ 2 ارب یونٹ بجلی حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبے ڈیڑھ سے 2 سال کے عرصہ میں مکمل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں