وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائون جا ری

مختلف کارروائیوں کے دوران09ملزمان کوگرفتارکرکے مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جا ری

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ،پولیس نے ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران09ملزمان کوگرفتارکرکے مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،تھانہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 22بو تلیں شراب اور 22کین بئیر بر آمد کرلی ، بنی گا لہ پولیس نے ملزم شاہ زیب سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شالیمار پولیس نے ملزم عارف سے 06بو تلیں شراب بر آمد کرلی ، جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملزم آ صف علی کو گرفتار کرلیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان محمد حسنین اور اقبال حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اورایک عدد خنجر بر آمد کرلیا ،شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم نعما ن بشیر کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، نیلور پولیس نے دو ملزمان پا رس امتیاز اور ملک یو نس کو گرفتار کر کے 02پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے ،انہوں نے تمام زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،سائلین کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ وفاقی پولیس کا شہریوں میں امیج مزید بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں