اسپیکرقومی اسمبلی کیگوادر میں دہشتگردی کی واقعہ مذمت

جمعرات 9 مئی 2024 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی نے گوادر میں دہشتگردی کا واقعہ کی مذمت ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے ۔اسپیکر نے مقتولین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگردی کی اس کارروائی میں ملوث شرپسند عناصر ملک میں امن کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسانیت کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے مقتولین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں