انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیکٹس پاکستان کے زیراہتمام تعمیراتی سامان کی نمائش 28فروری سے کراچی میں شروع ہوگی

منگل 25 فروری 2020 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیکٹس پاکستان کے زیراہتمام تعمیراتی سامان کی کانفرنس ونمائش 28 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کانفرنس ونمائش کے انتظامی کمیٹی کے رکن فرحان صدیقی نے بتایا کہ آئی اے پیکس 2020 کے نام سے تین روزہ نمائش اورکانفرنس میں ملک بھر کی صف اول کی بلڈنگ میٹرئیل کی صنعت سے وابستہ 300 سے زائد کمپنیاں اورفرمز سٹال لگائیں گی۔

(جاری ہے)

نمائش اورکانفرنس 28 فروری کو شروع ہوگی اوریکم مارچ کو اختتام پذیرہوگی، کانفرنس اورنمائش ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد ہوگی۔ نمائش کے ساتھ ساتھ تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے تعمیراتی شعبے کے ماہرین، طلبا اورکمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر تعمیراتی صنعت کو درپیش مشکلات، چیلنجوں اورمواقع کا جائزہ لیا جائے گا اورسفارشات مرتب کی جائیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیکٹس پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال بھی کامیاب نمائش اورکانفرنس کا انعقاد کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں