پارلیمانی طریقہ کار اور حلقوں سے ساتھ رابطہ کار ی سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 27 فروری 2020 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات تعبیر اور سی ڈی آئی پی کے تعاون سے پارلیمانی طریقہ کار اور حلقوں سے ساتھ رابطہ کار ی سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس ورکشاپ کو انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور پارلیمانی شعبوں میں مقامی اور عالمی تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے اس فورم کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کی بدولت بہتر معاونت کاری میں مدد ملے گی اور قومی و بین الاقوامی پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی و جمہوری عوامل کو مزید بہتر بنانے کیلئے راہیں ہموار ہونگی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے سلسلے میں معاونت فراہم کرنے والی تنظیموں کے نمائندے نے بھی اس ورکشاپ سے خطاب کیا اور اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپپکر قاسم خان سوری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ترکی اور کمبوڈیا کے اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے اس طرح کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔ انہوں پپس کی کاوشوں کو سراہا اور اس اٴْمید کا اظہار کیا کہ اس دوروزہ ورکشاپ کی بدولت ایک دوسرے سے سیکھنے کا مواقع ملیں گے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جو کہ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنر کے صدر بھی ہیں کی سربراہی میں اس دو روزہ ورکشاپ کے انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ورکشاپ ہے جس میں ترقی پذیر ممالک سے اراکین پارلیمان اپنے تجربات اور ایک دوسرے کے خیالات سے استفادہ کریں گے۔ پاکستان کی سینیٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور ترکی،کمبوڈیا، ازبکستان سے اراکین پارلیمنٹ اس بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔

ورکشاپ میں پارلیمانی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ حلقوں کے ساتھ رابطہ کاری کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گااور اس ضمن میں درپیش مشکلات، مواقع اور مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ بین الاقوامی ورکشاپ باقاعدہ طور پر بروز جمعرات شروع ہو گی جس میں پپس کے نائب صدر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور کی سربراہی میں اس بین الاقوامی ورکشاپ کیلئے تمام انتظامات اور بحث مباحثے کیلئے موضوعات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں