پمز میں ہنزہ گلگت بلتستان کی 5خواتین کو مشتبہ کرونا وائرس کے پیش نظرداخل کروادیا گیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں ہنزہ گلگت بلتستان کی 5خواتین کو مشتبہ کرونا وائرس کے پیش نظرداخل کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ خواتین حال ہی میں ایران سے زیارات کرنے کے بعد پاکستان واپس آئی تھیں، کرونا وائرس اس وقت ایران سے واپس پاکستان آنے والے افراد میں تیزی سے ظاہر ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت پمز سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت سٹاف کو مخصوص قسم کے ماسک اور سامان دینے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔شہریوں نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر صحت صرف پریس کانفرنس اور دوائوں پر خصوصی توجہ دینے کی بجائے ڈریپ پر خصوصی توجہ دیکر مارکیٹ میں ضروری اقدامات دینے پر توجہ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں