تھانہ ترنول پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی

شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) تھانہ ترنول پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق قبضہ مافیا کے ملزمان میں آفان عارف اور عنایت الرحمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر شہری کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ یہ کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول ارشد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں