کورونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 مارچ 2020 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی ہو گئی۔ڈی جی آئل نے آئیل مارکیٹنگ اور مقامی ریفائنریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مقامی ریفائینریوں سے پیٹرولیم مصنوعات خریدیں۔ڈی جی آئل نے کہا کہ مقامی آئل ریفائنریاں بھی خام تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کریں،کمپنیاں اپریل او اپریل کے بعد والے کنٹریکٹ منسوخ کریں۔ ڈی جی آئل نے کہا کہ تمام مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں