وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا

نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا آئی جی عامر ذوالفقار کاورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2020 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا، نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا۔جمعرات کو منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر 29.26پوائنٹس پر پہنچ گئی،گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 نمبر پر تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی،اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی۔ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں مزید 4 فیصد کمی کے بعد اسلام آباد دٴْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔رپورٹ بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی،رپورٹ دٴْنیا بھر کے 374 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ آئی جی عامر ذوالفقار نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں