ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست میں ایف آئی اے کا جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کر دی

جمعرات 2 جولائی 2020 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ پر کیس اندراج کیلئے دائر درخواست میں ایف آئی اے کا جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپی پی پی وکیل ندیم مغل کی ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ اندراج کی ایک اور درخواست پر سماعت کے دورانسنتھیا رچی اپنے وکیل عمران فیروز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔

اس موقع پرایف آئی اے کی جانب سے جواب نہ جمع کرایا جا سکا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اوردرخواست میں ایف آئی اے کو عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں