کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپے اور تالے توڑنا مجر مانہ فعل ہے،محمد کاشف چوہدری

مارکیٹوں میں بھی رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھو ں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا اُٹھالیا گیا ہے کسٹم ڈیپارٹمنٹ اسمگلنگ کو بارڈرز پر روکے ،تاجروں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فرنیچر مارکیٹ گولڑہ روڈ میں تاجروں کے بڑے احتجاجی مظاہر سے خطاب

پیر 6 جولائی 2020 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپے اور تالے توڑنا مجر مانہ فعل ہے جس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ،اسمگلڈ سامان کے نام پرتاجروں کا لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی لوٹ مار کسی صورت بر داشت نہیں,انھوں نے کہا کسٹم ڈیپارٹمنٹ ملک میں خشکی اور سمندری راستے پر اسمگلنگ کو روکنے کی بجائے رات کی تاریکی میں کاروباری مراکز میں لوٹ مار میں مصروف ہے ،اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بھی رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھو ں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا اُٹھالیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فرنیچر مارکیٹ گولڑہ روڈ میں تاجروں کے بڑے احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیرمین یونین کونسل ملک مہربان ،شیخ جاوید اختر صدر فرنیچر مارکیٹ ،رانا مجاہد ،ملک ظہیر احمد ،شوکت ،زبیر شاہ و دیگر تاجر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا کسٹم ڈیپارٹمنٹ اسمگلنگ کو بارڈرز پر روکے ،تاجروں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، سابق چیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزارت خزانہ سے مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ اسمگلنگ کو ملکی سرحدوں پر روکا جائے گا ،تاجروں کی دکانوں پر چھاپے نہیں مارے جائیں گے ،مگر حکومت اور ایف بی آر اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ،ایسے حالات میں جب تاجر کرونا سے بُری طرح متاثر ہیں ،رات کی تاریکی میں دکانوں پر چھاپے مارنے ،تالے توڑ کر قیمتی سامان اٹھانے کا عمل امن امان کے خرابی کا پیش خیمہ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں