سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

ہفتہ 8 اگست 2020 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا۔پرنسپل سیٹ میں آئندہ ہفتے 3 بنچزمقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا، بنچ دومیں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں جبکہ بنچ تین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

آئندہ ہفتے نیب مقدمات سمیت دیگر معمول کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔بعد ازاں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتہ ججز کا روسٹر بھی جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیاگیا،بنچ10 سے 13 اگست تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں