سپیکر اسد قیصر کا کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 02:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو انہوں نے کویتی حکومت اور قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امیر کویت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیر کویت کی کویت کی ترقی اور مسلم امہ کی یکجہتی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی اقتصادی و معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن بقائے باہمی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کویتی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہیں۔ سپیکر نے الله تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان اور کویتی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں