اسلام آباد ،چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 169 کیسز رپورٹ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 169 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 249 ٹیسٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

زعیم ضیاء کے مطابق 94 مردوں اور 75 خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی ہے،اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی میں چھ کورونا کیسز رپورٹ۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ایئر یونیورسٹی کو سیل کرنے کیلئے مراسلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ارسال کر دیا گیا ،یونیورسٹی کو ڈسانفیکٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں