وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ، 10اشتہا ریو ں سمیت 38جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب ، بئیر ،مو با ئل فون ، مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کرلیے گئے

پیر 30 نومبر 2020 23:44

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ، 10اشتہا ریو ں سمیت 38جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لا تے ہو ئے ان کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب ، بئیر ،مو با ئل فون ، مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی سب انسپکٹرز مشتاق احمد، عاصم علی، اے ایس آئیز ذوالفقار علی، جعفر علی سدھیر عباسی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے 6 ملزمان خواجہ انیس، محمد دانش، ریدی گل ،عثمان غنی ، وحید گل اور نا در خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سے پا نچ پسٹلز معہ ایمو نیشن ، مو با ئل فون ، 360گر ام چرس اور مو ٹر سائیکل برآمد کر کے مقدما ت درج کرلیے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جا نب ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ سہالہ انسپکٹر ملک بشیر ، سب انسپکٹر غلا م سرور معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈوان کے دوران پانچ منشیات فروش عمیر،ہارون، ریاض، علی نوید، ڈیوڈ تصور کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے شراب کی 44 بڑی بوتلیں،24چھوٹی بوتلیں،چار کاٹن بیر کے برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر کا رروائیوںکے دوران سیکرٹر یٹ پولیس نے ملزم نزاکت حسین سے 110گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، کر اچی کمپنی پولیس نے تین ملزمان طیب حسین ، فرشاد اوراشرف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور 110گر ام چرس برآمد کرلی، تر نو ل پولیس نے ملزم شیر زمان سے 1کلو 10گر ام چرس برآمد کرلی، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم فاروق مسیح سے 12لیٹر الکو حل شراب برآمد کرلی، سبزی منڈی پولیس نے ملزم حضر ت اللہ سے ما لمسروقہ برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے تین ملزمان ارشد، نعمان لیا قت اور دانش سے 70لیٹر الکو حل شراب اور 225گر ام چرس برآمد کرلی،شمس کا لو نی پولیس نے ملزم وحیداللہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی،شہزاد ٹا ئو ن پولیس نے ملزم عمران بنا رس سے پسٹل30بو ر معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے چار ملزمان عادل فرانس ، محمد جمیل ، عدن مسیح اور انضما م سے تین پسٹلز اور پا نچ بو تلیں شراب برآمد کرلیں ، کو رال پولیس نے ملزم محمد فائق سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 10مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تمام ایس پی زونز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوںکے خلاف بلا تا خیر سخت کارروائی کی جائے،جرائم کے انسداد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں