نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفرانٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا

منگل 27 جولائی 2021 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفرانٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا اور ملزم طلبہ کو بیرون ملک اسٹڈیز کیلئے معاونت فراہم کرتا تھا جب کہ ملزم ظاہر جعفر کو یہ کمپنی اس کے والد ذاکر جعفر نے بنا کر دی تھی اور اس کی کمپنی کا انٹرنیشنل بزنس اسکول آف ہنگری کے ساتھ معاہدہ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر طلبہ کو ہنگری تعلیم کے لیے بھجواتا تھا، ملزم 2017 سے اس کمپنی کو چلا رہا تھا اور وہ دیگر ممالک میں بھی طلبہ کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا دفتر واقعے کے مقام یعنی رہائش گاہ سے 20 منٹ دوری پر واقع تھا اور ملزم اپنے خاندانی بزنس 'جعفر اینڈ کو' کا ڈائریکٹر بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں