کے پی ایل نے ہندوستان اور اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے،عمرایوب خان

کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے،ہمارا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ہماری حکومت کی طرف سے سپورٹ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی، وفاقی وزیر کا کے پی ایل مظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب

بدھ 4 اگست 2021 22:57

کے پی ایل نے  ہندوستان اور اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے،عمرایوب خان
پ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایک چیز کے پی ایل نے ثابت کی ہے کہ ہندوستان اور اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے،میں نے کہا تھا وہاں سے چیخوں کی آواز آئے گی،کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی ایل مظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا میں نے کہا تھا کہ جو اسٹیڈیم کے سامنے چھولے بیچ رہا ہوگا ریڑھی والا ہوگا اسکی چاندی ہوگی۔اپ نے کے پی ایل کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے۔یہ ایک سنہری موقع ہے کہآپ کے کرکٹرز سامنے آئیں۔ہمارا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ہماری حکومت کی طرف سے سپورٹ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں